بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے اظہار یکجہتی،پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر پاور شو کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک پر پاور شو کا اعلان کردیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے جس کے وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر عوام اپنے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گی ،لٹیروں کی سیاسی دکانیںبند ہونے جا رہی ہیں ۔