پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے بھائی تحصیل چیئرمین مٹہ عبداللہ خان کو منظوری نہ ہونے کے باوجود سرکاری خرچ پرتربیتیدورہ پر اردن جانے والے وفد میں شامل کرادیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے دورہ اردون کے لئے تحصیل چیئرمین مٹہ عبداللہ خان سمیت دس افراد کے ناموں کی فہرست دی گئی تھی جس پرمحکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے فارن ٹریننگ سیکشن نے سیکرٹری بلدیات سمیت چار افسران کے دورہ اردن کی منظوری دی تھی جن میں سیکرٹری بلدیات ظہیر الاسلام ،سپیشل سیکرٹری بلدیات محمد آصف اور چیف پلاننگ آفیسر بلدیات شاہ نوازاور چیف اکانومسٹ محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی محمد علی اصغر شامل ہیں ۔تاہم بعدازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بھائی تحصیل چیئرمین مٹہ عبداللہ خان کو منظوری نہ ہونے کے باوجود اردن جانے والے وفد میں شامل کرادیا۔









