بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صبا قمر کا بغیر میک اپ سین مہنگا پڑ گیا—سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اور باکمال اداکارہ صبا قمر اکثر اپنی غیر معمولی اداکاری کے باعث سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ ایک مختلف وجہ سے بحث کا مرکز بن گئیں۔
پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی صبا قمر آج کل دو کامیاب ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔
پامال میں ان کی اور عثمان مختار کی آن اسکرین کیمسٹری کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کا طاقتور کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست تعریفیں بھی مل رہی ہیں۔
صبا قمر اپنی نیچرل بیوٹی اور کم سے کم میک اپ کے استعمال کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔
اسی سلسلے میں کیس نمبر 9 کی تازہ قسط میں وہ تقریباً بغیر میک اپ اسکرین پر دکھائی دیں، اور انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا:چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کرتے ہیں۔
تاہم یہی بیان ان کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر کا باعث بن گیا۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ شوبز شخصیات، جن میں صبا قمر بھی شامل ہیں، مہنگے بیوٹی ٹریٹمنٹس، فلرز اور اسکِن انجیکشنز کرواتی ہیں، اس لیے “نو میک اپ” دعویٰ حقیقت سے دور ہے۔
کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا:فلرز اور سرجریز کے بعد تو بغیر میک اپ آنا بڑا آسان ہوتا ہے!جبکہ کئی نے دعویٰ کیا کہ صبا قمر حقیقتاً میک اپ میں تھیں، بس اس کا اسٹائل اور طریقہ مختلف تھا۔
صبا قمر کی اس پوسٹ نے جہاں کچھ لوگوں کو متاثر کیا، وہیں تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ “بغیر میک اپ” کا معیار عام لوگوں کے مقابلے میں سلیبرٹیز کے لیے یکسر مختلف ہوتا ہے۔