بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نانگاپربت کی مہم جوئی کےدوران دو پاکستانی کوہ پیما لاپتا

گلگت (نیوز ڈیسک )نانگاپربت کی مہم جوئی کےدوران دو پاکستانی کوہ پیما شہروزکاشف اور موسیٰ سدپارہ لاپتا ہوگئے۔
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق دونوں کوہ پیما چوٹی سرکرکے واپس پر پیما لاپتا ہوئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ داخلہ کو فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کے ننگاپربت پر پھنس جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن سے بھی مدد طلب کرنے کا حکم دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید نے محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کو ریسکیو آپریشن کےلیے آرمی ایوی ایشن کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔