اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ ایک دفعہ پھر رات کو کھل گئی ۔تفصیلات کے مطابق اینکرپرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پراسلام آبادہائی کورٹ رات کو کھل گئی۔ڈائری برانچ کا عملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔ عمران ریاض خان کے وکلا توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان درخواست وصول کریں گے ۔ واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران ریاض کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
عمران ریاض کی گرفتاری، اسلام آباد ہائی کورٹ ایک بار پھر رات کو کھل گئی








