اسلام آباد(نیوزڈیسک)اینکرپرسن عمران ریاض نے گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں اپنی ضمانت کرانے کے لئے اسلام آبادجارہا تھا، ٹول پلازہ پر مجھے گرفتارکیا جارہا ہے حالانکہ جسٹس اطہر من اللہ ہدایت کرچکے ہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے جان سے بھی ماردیاجائے تو فکرنہیں میں اپناکام کرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر تیس مقدمے کردیئے ،اسلحہ چھین لیا ،گرفتاری کا تجربہ کرنا ہے تو یہ بھی کرلیں میں اس کے لئے تیارہوں ۔انہوںنے کہاکہ صحافیوں کو میراپیغام ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اپنا کام جاری رکھیں۔
جان سے بھی ماردیاجائے توپرواہ نہیں ،اپناکام کرتارہوں گا،عمران ریاض








