لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین سے علیم خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سے وفاق میں لائی گئی تحریک اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر نمبرنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے آئندہ مل کر فیصلے کرنے پر اتفاق کیا،انہوں نے پاکستان آکر مل کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کرنے بھی فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اورعلیم خان کی آئندہ جمع کر اکٹھے پاکستان آمد متوقع ہے ۔