انڈونیشیا (ویب ڈیسک) دارالحکومت جکارتا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پالیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی جب وسطی جکارتہ میں 7 منزلہ دفتر کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی بیٹری پھٹ گئی اور آگ اوپری سطح تک پھیل گئی۔ اب تک، 20 متاثرین کو نکال لیا گیا ہے، جن میں پانچ مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرین جھلسنے کا شکار نہیں لگ رہے تھے اور غالباً دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس اسپتال پہنچایا گیا۔









