بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے لیگی ارکان اسمبلی کی ملاقات ، تعاون کی یقین کی دہانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے پانچ ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقات کی ۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے (ن)لیگی ارکان میں جلیل شرقپوری ، غیاث الدین ، اظہر چانڈیو، فیصل نیازی اور اشرف انصاری شامل تھے ۔لیگی ارکان نے وزیراعظم کو صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد کی صورت میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی نون لیگی ارکان شریف خاندان کے باعث پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں ۔پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کے دوران جہانگیر ترین اور علیم خان کا معاملہ سرفہرست رہا ۔اس موقع پر پارٹی ارکان نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین سے معاملات بہتر کرنے کا مشورہ دیا۔