ابوظہبی:(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ابوظہبی پہنچ گئے، جہاں سے وہ 12 سے 14 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے 16ویں بنی یاس فورم میں شرکت کے لیے بنی یاس روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے رائل پروٹوکول کے نمائندے، پاکستان کے سفیر شفقات علی خان اور دیگر سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔









