اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیاہے کہ فیض حمید کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، اب وہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں ۔
ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بتائیں گے کہ بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم انہیں کیا احکامات دیتے رہے ، نو مئی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کیسے کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سازشوں میں ملوث پارٹی کے دیگر رہنما ، ججز اور وی لاگر بھی شکنجے میں آئیں گے۔









