بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احمد پورشرقیہ، شادی سے ایک روز قبل دلہن باپ و بھائی کے ہاتھوں قتل

 

احمد پورشرقیہ (نیوزڈیکس) مقتولہ سلمیٰ جبیں جسے اسکے والد اور بھائی نے شادی سے ایک روز قبل بے دردی سے قتل کر دیا،قتل کے ملزم ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے ۔

احمد پور شرقیہ کی رہائشی سلمیٰ جبیں جسکی بارات 12دسمبر کو آنی تھی،شادی سےایک روز قبل11 دسمبر کی رات والد اور بھائی نے ملکر سلمیٰ کو قتل کردیا،سلمیٰ جبیں اپنی منہ بولی والدہ کے پاس چھبیس سال سے رہ رہی تھی،والد نے اپنے ہاتھوں اسکا رشتہ حیدرآباد کے رہائشی قاسم سے طے کیا ۔

گیارہ دسمبر کی رات بارات حیدرآباد سے روانہ ہوئی تو والد اور بھائی سلمیٰ کو منہ بولی والدہ کے گھر سے لے گئے کہ ہم نے اپنےگھرشادی کی تقریب رکھی ہے،اور سلمیٰ کو لےجاکر بے دردی سے قتل کردیا گیا،بارات گھر پہنچنے سے پہلے ہی سلمیٰ کی لاش اسپتال پہنچ گئی ۔

پولیس نےمنہ بولی والدہ اور رشتے داروں کو سارا دن تھانے بٹھانے کے بعد اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔