اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی جبکہ 10 سے 12 رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں انصار الاسلام فورس کا پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کر دیا۔آئی جی اسلام آبادنے پارلیمنٹ لارجز میں جے یوآئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام فورس کے رضا کار داخل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک کے ناکہ انچارج پارلیمنٹ لارجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن افسر کو معطل کردیا ۔ ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہیں، یہ ایم این ایز کے شیلٹر میں آئے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدم اعتماد میں ان کے پاس لوگ نہیں ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سویلین فورس کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ُپارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے کارکنوں کے خلاف آپریشن ،متعدد گرفتاریاں
