بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ آرمی پبلک اسکول: ماؤں کے زخم 11 سال بعد بھی تازہ ہیں

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 11 سال بیت گئے، 16 دسمبر 2014ء کو سفاک دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں 132 معصوم طلبہ سمیت 147 افراد شہید، دو افسر اور 9 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعد ازاں موت کی سزائیں سنائی گئیں۔

سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) بنایا گیا اور قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا۔

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے علم دشمن عناصر کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیے گئے۔