بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بہادر والدین اور خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بہادر بچوں کو خراجِ تحسین۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو کبھی بھولا نہیں جاسکتا اور اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں بہادری کی مثال ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل روشن ہے۔

مریم نوازشریف نے واضح کیا کہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور یہ قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔