بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوتیدگی پر کھانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور:(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ،، ایکس،،پر جاری اپنے ایک بیان عظمیٰ بخاری نے گردش کرنےوالی خبر کا عکس فیک نیوز سے جاری کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فوتیدگی پر کھانا پکانے سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، عوام ایسی خبروں پرکان نہ دھریں۔