بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

10بھتہ کالز موصول، شکایات دورنہ ہوئیں تو کاروبار بند کر دینگے: چیئرمین آباد

کراچی (نیوزڈیسک) ایسوسی ایشن آف بلڈرزڈویلپرزنےحکومت کوایک ماہ کاالٹی میٹم دے دیا اور کہا پندرہ جنوری تک ہماری شکایات دورنہ ہوئیں توکاروباربندکردیں گے ۔

چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ہمارے دس ممبران کودبئی،یواےای اور ایران سے بھتےکی کال آئی ، رواں ماہ ہمارے 10 ممبران کو دبئی،یو اے ای اور ایران سے بھتے کی کال آئی، پانچ، چھ نام ہے جو متواتر بھتے کی پرچیاں بھیج رہے ہیں، احمدعلی مگسی،جمیل چھانگا،صمد کاٹھیا واڑی،وصی اللہ لاکھو،عزیزان میں شامل ہیں۔

حسن بخشی کا کہناتھا کہ کمال کی بات ہے یہ لوگ پرچی میں اپنا نام بھی لکھتے ہیں اور فون نمبر بھی دیتے ہیں، کراچی کی معیشت کو پانچ لوگ تباہ کر رہے ہیں مگر انکو گرفتار نہیں کیا جا رہا، حکومت کو ایک ماہ کا وقت دے رہے ہیں، 15جنوری تک ہماری شکایات دورنہ ہوئیں تو کاروبار بند کر دیں گے۔