بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کاسا-1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پر عزم، صدرمملکت

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دفاع، سیکیورٹی، تجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان CASA-1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توہیر سے ملاقات میں صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم کا ارادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1992 میں تاجکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ملک میں توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔تاجک تاجر برادری اس سے استفادہ کرے۔

ملاقات میں آصف علی زرداری نے علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیتے ہوئے 2027 میں علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا ۔