بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سقوطِ ڈھاکہ: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سمپوزیم کا انعقاد

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں سولہ دسمبر کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں سقوطِ مشرقی پاکستان سے متعلق تاریخی حقائق کا غیرجانبدارانہ جائزہ پیش کیا گیا۔

سولہ دسمبر کے حوالے سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر جاوید جبار نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشیں کیں۔ 1971 کے واقعات میں بھی بھارتی کردار ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے تجزیہ کارعبداللہ گل نے کہا کہ دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیاں اب عالمی سطح پر آشکار ہو چکی ہیں۔
ّ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر افراسیاب مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دو ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں۔جن کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

سمپوزیم میں 1971 کے واقعات سے متعلق پھیلائے گئے من گھڑت بیانیے اور پروپیگنڈے کو تاریخی شواہد کی روشنی میں پرکھا گیا۔مقررین نے شرکاء کو بنگلہ دیش کے قیام سے متعلق حقائق پر مبنی ایک جامع دستاویزی فلم بھی دکھائی۔مقررین کا کہنا تھا کہ 1971 کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے نےحقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔