بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات،20 تا 22 دسمبر گرج چمک کیساتھ بارش، برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی حصوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا ، 20 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی برفباری کا امکان ہے ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اور میانوالی میں بار ش کا امکان ہونے کے ساتھ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے. پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا،بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے ، 19 اور 20 دسمبر کے دوران سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بلوچستان میں 19 سے 20 دسمبر کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔