کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 10کروڑ ڈالر سرپلس رہا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 29کروڑ ڈالرخسارے میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 5ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ63کروڑ30 لاکھ ڈالر منفی رہا، ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو سنبھال رہاہے۔









