بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپر ٹیکس میں مرحلہ وار کمی 29 سے 26 فیصد پر لانے کی تجویز

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے ملکی صنعت کے فروغ اور معاشی بحالی کے لیے پانچ سالہ جامع صنعتی پالیسی تیار کر لی ہے۔ پالیسی دستاویز کے مطابق سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کر کے 29 فیصد سے 26 فیصد تک لانے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے صنعتی شعبے پر تقریباً 270 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔

دستاویز میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے نیشنل انڈسٹریل بحالی کمیشن کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایسے یونٹس کو قرضوں کی فراہمی کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ نئی صنعتی پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سال میں برآمدی ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، اس اقدام سے چھوٹے اور درمیانے کے کاروبار پر 110ارب روپےکا بوجھ کم ہو گا ۔ اس کے ساتھ ہی بینکوں کی جانب سے نجی شعبے میں فنانسنگ 20 فیصد بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

پالیسی میں توانائی ویلنگ پالیسی پر مکمل عملدرآمد، ای وی بیٹریز اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے خصوصی بجلی نرخ مقرر کرنے، جبکہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ برآمد کندگان کومالی اسپیس دینے کیلئے ٹیکس کا نظام متوازن کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے مقامی ٹیکسز میں کمی کی جائے ، برآمد کنندگان کیلئے امپورٹڈ ان پٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت مانیٹرنگ صنعتی پالیسی پر فوری عملدرآمد میں چیلنج بن گئی ہے، ایف بی آر تیار، آئی ایم ایف نےسپرٹیکس 3 فیصد کم کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ذرائع وزارت صنعت و پیدوار کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےباعث فوری ٹیکس چھوٹ یاکمی ممکن نہیں۔