بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اٹک کی عدالت کا عمران ریاض کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک کی مقامی عدالت نے اینکر عمران ریاض کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کے کیس سے متعلق رات کو ہونے والی سماعت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

عدالت نے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنےکا  8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اینکر عمران ریاض کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہاکیاجائے۔

اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کوگرفتارکر کے 3 دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جب کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی گرفتاری سے متعلق درخواست  نمٹاتے ہوئے ان کے وکیل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔