بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس طارق محمود جہانگیری عہدے کیلئے نااہل قرار، ہٹانے کا حکم

اسلام آبا(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس طارق محمود جج تعیناتی کے وقت وکیل بننے کی اہل نہیں تھے، بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہ رکھتے تھے۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوڈی نوٹیفائی کرنے اور فیصلے کی کاپی منسٹری آف لاء کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق طارق محمودجہانگیری کومتعدد مواقع دیے وہ اپناجواب اورمتنازع تعلیمی اسناد پیش کریں مگر طارق محمودجہانگیری اپنا جواب اورتعلیمی اسناد پیش کرنےمیں ناکام رہے۔ طارق محمودجہانگیری کی جانب سےکوئی معقول وجہ بھی سامنے نہیں آسکی۔ اس صورتحال میں عدالت کےپاس مزیدکارروائی کے سواکوئی چارہ نہیں رہا۔

دوران سماعت رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا کہ طارق جہانگیری نے جعلی انرولمنٹ نمبر سے ایل ایل بی کا امتحان دیا، پابندی کے دوران ہی پیپر کلیئر کئے۔ کالج کے باعث کوئی ریکارڈ نہیں۔ رجسٹرار نے عدالت کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کینسل کردی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 9 دسمبر کے 2 رکنی بینچ کے خلاف آئینی عدالت میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں۔

جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ میرے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔