بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین: ہوٹل میں طویل قیام، صارف نے3فٹ کچرے کا ڈھیر لگا دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین میں ایک شخص نے ہوٹل میں قیام کے دوران کمرے میں گند کا ڈھیر لگا دیا۔ بے حس شخص کے کمرہ چھوڑنے کے بعد ہوٹل اسٹاف نے کمرے کو تین فٹ گہرے کچرے کے ڈھیر میں پایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عملے کے سامنے غلاظت سے بھرپور یہ حقیقت تب کھلی جب مبینہ آن لائن گیمنگ کے نشے میں مبتلا شخص نے دو سال کے طویل عرصے بعد ہوٹل کا کمرہ چھوڑا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے کے ہر کونے میں کھانے کے گندے ریپر، مشروبات کی خالی بوتلیں اور کچھ کھانے سے بھرے برتن بھرے ہوئے ہیں اور اس ڈھیر کی اونچائی تقریباً تین فٹ تھی۔