بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم کی ایف بی آر کوشاباش

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایف بی آر کی کارکردگی پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیوں پر ایف بی آر کوشاباش دی اور کہا انسداد اسمگلنگ کے باعث متعدد اشیا قانونی طور پر درآمد ہو کر معیشت کا حصہ بن رہی ہیں ، ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات مزید تیز کئےجائیں ، ٹیکس چوروں اور اسمگلرز سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا ہر سال قوم کا اربوں روپے کا قیمتی سرمایہ اسمگلنگ کی نذر ہوتا ہے ۔ پاکستان کسٹمز کی کامیاب کارروائیوں سے اسمگلنگ میں کمی قابل ستائش ہے ۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پورے ملک میں کسٹمز کا مربوط نظام نافذ ہے ۔ صوبائی حکومتیں غیرقانونی پیٹرول پمپس کےخلاف کارروائی میں ایف بی آر سے تعاون کریں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ راہگزر ایپ کے ذریعے پورے ملک میں پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کی جا چکی ۔

ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کو نئے پیٹرولیم ایکٹ کے تحت غیرقانونی مشینری ضبط کرنےکا اختیار دیا گیا ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے دوران جی پی ایس ٹریکنگ کا نظام نافذالعمل ہو چکا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے سےجولائی تا نومبر گذشتہ سال کی نسب محصولات میں بیاسی فیصد اضافہ، ہوا ۔ سگریٹ، ٹائرز، کپڑے، الیکٹرانکس اور متعدد دیگر مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں محصولات میں اضافہ ہوا ہے ۔