بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کو خودمختاربنانا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، آصفہ بھٹو

بینظیر آباد:(نیوزڈیسک) خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے کہا ہےکہ نو جوان خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ شہید بے نظیر آبادمیں بختاورکیڈٹ کالج برائے طالبات میں یوم والدین اور پانچویں پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ طلبا کو نظم وضبط ،احترام اور استقامت کو اپنائیں ۔پورے ملک کی طرح سندھ کی بیٹیاں بھی مسلسل امتیاز کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے پناہ چیلنجز سے عبارت شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

اس سے قبل خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج میں جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کالج میں آرٹ اور سائنس کی نمائش کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔