اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں غیر معمولی کمی کے بعد پانی کے بہاؤ میں استحکام آ گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے بہاؤ کی سرکاری مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جہاں 10 سے 16 دسمبر کے دوران دریائے چناب میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 870 کیوسک تک گر گیا تھا جو 10 سالہ تاریخ کا کم ترین بہاؤ تھا جبکہ سیٹلائٹ تصاویر میں بگلیہار ریزروائر کے رقبے میں واضح کمی دیکھی گئی۔









