بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت

لکی سیمنٹ کے بورڈ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے کی نجکاری اور بولی ممکنہ طور پر 3 دن بعد ہوگئی جب کہ لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، لکی سیمنٹ کے بورڈ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دے دی۔

لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لکی گروپ کو کنسورشیم کی صورت پی آئی اے کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دی۔

پی آئی اے کی بولی 23 دسمبر کو ہوگی، لکی گروپ سمیت چار کنسورشیم پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پی آئی اے کے 51 تا 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔