بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان اتوار کو لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار، 21 دسمبر کو لیاری میں منعقدہ تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
جے یو آئی کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق مولوی عثمان پارک میں کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس پروگرام میں وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی بھی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ 22 دسمبر کو کراچی میں اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کریں گے، 23 دسمبر کو لاڑکانہ میں جامعہ اشاعت القرآن والحدیث کانفرنس اور 24 دسمبر کو منزل گاہ سکھر میں تحفظ مدارس دینی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ان تینوں اجتماعات کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ لیاری جلسہ کراچی کی سیاسی اور دینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کانفرنس کے موقع پر کراچی ساؤتھ آمد پر جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمان کا شاندار استقبال کریں گے۔