لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم گیارہ بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔









