بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میکسیکو، تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا طیارہ اڑانے سے انکار، گرفتار

 

میکسیکو(ویب ڈیسک) ایک پائلٹ نے 5 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث عین پرواز کے وقت طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا۔خبرایجنسی کےمطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا اور اس سے جڑی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے جہاز میں سوار درجنوں مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز اس وقت تک اڑان نہیں بھرے گا جب تک ہمارے ساتھ طے کیے گئے واجبات ادا نہیں کیے جاتے تاہم اے ایف پی سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی ہے۔

پائلٹ کا کہنا تھا کہ ان کی پانچ ماہ کی تنخواہ اور سفری اخراجات کمپنی کے ذمے واجب الاداء ہیں۔پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ وہ تین بچوں کا باپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس وقت آپ کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے کیونکہ آپ اس کے مستحق نہیں ہیں، میں قریباً تین برس سے ایئر لائن کے ساتھ ہوں اور میں کبھی بھی پرواز مکمل کرنے میں ناکام نہیں ہوا۔

میکسیکو سٹی کے بینیٹو جواریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ شہری ہوابازی کے حکام جنوب مشرقی میکسیکو میں کیریبین ریزورٹ شہر کینکن کے لیے طے شدہ پرواز پر سہ پہر 3 بجے پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ میکسیکو کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا۔