اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا۔روئیت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم رجب المرجب کل 22 دسمبر پیر کو ہوگی۔
دوسری جانب 3 جنوری کو ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب اور 16 جنوری کو شب معراج ہوگی۔
خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا، یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔









