بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سُپر ہائی وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق

سُپر ہائی وے پر ہونے والےگاڑیوں کے تصادم میں ایس ایچ او نوری آباد کی گاڑی کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ۔

سپر ہائی پر ہونے والے خطرناک ٹریفک حادثے 3 گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نوری آباد کو موقعے پر موجود افراد سے بدتمیزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معطل کیے جانے والے ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔