اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی صورت دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی سے کھیلنے والے عناصر کی جڑیں ہمیشہ کے لیے ختم کر دی جائیں گی اور قوم اور سکیورٹی فورسز کی متحدہ کوششیں ملک کو دہشتگردی سے پاک بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔









