مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا، اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس کے لیے پہلے وکلا کو، پھر ججز کو اور اس کے بعد عوام کو قائل ہونا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا کہ کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں۔









