کراچی (نیوزڈیسک) سونے کا بھاؤ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 6 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 62 ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 400 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔









