بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکا انتقال، وزیراعظم کی تعزیت

 

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔عرفان شفیع کھوکھر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج رہے تاہم جانبر نہ ہو سکے اور اسپتال میں انتقال کر گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لئے بلندی درجات اوراہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیرِ قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے بھی ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ کہا ملک عرفان شفیع کھوکھرکےانتقال کی خبرسن کردلی صدمہ ہوا، مرحوم ایک شفیق، بااخلاق اورعوامی خدمت کےجذبے سےسرشار سیاسی رہنما تھے۔