اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیشنل کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سیکورٹی قائم کردی۔ کمیٹی سائبر خطرات اور قومی سلامتی کو لاحق خدشات کا جائزہ لے گی۔
اداروں کی سائبر سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے نیشنل کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سیکیورٹی قائم کر دی ہے۔ نیشنل کمیٹی سرکاری انفارمیشن سسٹمز کی سیکیورٹی کا جائزہ لے گی وزارتوں اور اداروں کے آئی ٹی سسٹمز میں سائبر کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
کمیٹی انفارمیشن سیکیورٹی کے گیپ اسسمنٹ کرے گی۔ سائبر خطرات کم کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔کمیٹی قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو مؤثر بنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔ سرکاری اداروں میں انفارمیشن سیکیورٹی عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ صحت، توانائی، ایوی ایشن اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کا سائبر جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی سرکاری آئی ٹی نظام میں تکنیکی کنٹرولز بہتر بنانے کی سفارش کرے گی۔ سائبر سیکیورٹی سے متعلق انسانی وسائل کی ازسرِنو تشکیل دی جائے گی سائبر اور آئی ٹی سسٹمز کی خریداری میں سیکیورٹی پہلو شامل ہوں گے۔نیشنل کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کریں گے۔









