بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی منڈیوں میں پاکستانی تاجروں کی بھرپور مدد کرینگے، نوید انور

لاہور( نیوزڈیسک) پاک امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چوہدر ی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمن کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ،دونوں صدورکے درمیان ملاقات کے دوران تجارت،باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ اورمختلف موضوعات پرتفصیلی گفتگوہوئی جس کے دوران امریکہ میں پاکستانی کاروباری اداروں اور برآمدات (Exports) کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔نوید انور چوہدری نے اس ضمن میں یہ پیشکش کی کہ امریکہ کی منڈی میں جہاں کہیں بھی پاکستانی بزنس کمیونٹی کو کسی قسم کی مدد درکار ہومکمل تعاون فراہم کرینگے ۔گفتگو کے دوران ایک نہایت اہم نکتہ یہ سامنے آیا کہ پاکستان کی کئی صنعتیں، بالخصوص فارماسیوٹیکل انڈسٹری، اس وقت FDA کمپلائنس پر پوری نہیں اترتیں۔ اس حوالے سے پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے اور FDA کمپلائنس کے حصول کے لیے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اس مقصد کے لیے ماہر آڈیٹرز اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس کی خدمات بھی دستیاب ہیں، جو صنعتوں کو اس بات کی مکمل رہنمائی فراہم کریں گے کہ وہ کس طرح FDA کے تقاضے پورے کر سکتی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق کوالٹی کنٹرول اسٹینڈرڈز کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ دیگر صنعتوں کے لیے بھی اسی نوعیت کی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔مزید برآںیہ دعوت بھی دی گئی کہ اپریل میں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہو رہی ہے، جس کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور وائس پریذیڈنٹ /ٹریژرر کو مدعو کیا گیا ہے۔لاہور چیمبر کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ بھرپور کردار ادا کرے گا، ان مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جائے گا اور انہیں حکومتی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا تاکہ مؤثر انداز میں ان کا حل نکالا جا سکے۔یہ اجلاس نہایت مثبت، تعمیری اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

کیپشن : ۔ پاک امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چوہدر ی کو لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمن شیلڈ پیش کررہے ہیں