بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاوید بٹ قتل کیس، امیر معصب اور امیر فتح قصور وار قرار، جے آئی ٹی

 

لاہور(نیوزڈیسک) خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے امیر معصب اور امیر فتح کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا ہے۔

جے آئی ٹی کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی امیر معصب نے امیر فتح کے ساتھ مل کر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر معصب کے شوٹرز کو ٹاسک دیتے وقت امیر فتح بھی موقع پر موجود تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقدمے کا ایک ملزم عارف بھٹی تاحال مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، جبکہ امیر فتح نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

جاوید بٹ قتل کیس کی جے آئی ٹی ایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم کی سربراہی میں کام کر رہی ہے، جبکہ ڈی ایس پی اچھرہ قمر عباس اور انویسٹی گیشن رائیونڈ کے شاہزیب بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔