نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا کے منصوبہ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا ڈویژن کے عوام کے لیے کسی تحفےسے کم نہیں۔ 9 ارب 86 کروڑ کی لاگت سے اس اسپتال کو دسمبر 2025 کے مقررہ وقت پر مکمل کیا گیا.
97 کنال پر محیط اسپتال میں دل کے امراض کا مکمل علاج کیا جائے گا۔ اسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔









