بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر ِمملکت کی نجف و کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ پر حاضری، امہ کے اتحاد کیلئے دعا

ایران (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نجف اور کوفہ میں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ کیا۔ نجف میں انہوں نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کے روضۂ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے مسجد کوفہ میں نوافل ادا کیے اور حضرت علی (رضی اللہ عنہ) سے منسوب مکان کی زیارت بھی کی۔

صدر زرداری نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں، جن میں نجف کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔