بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیجیٹل پاکستان پروگرام، فائیوجی جلد متعارف کراینگے، شزا فاطمہ

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کوآگے بڑھارہے ہیں۔ ای سی سی نے سپیکٹرم ایڈوائزی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دےدی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزرا نے کہا کہ آئندہ چارسے چھ ماہ میں صارفین کو بہتر انٹرنیٹ کوالٹی میسر آ سکے گی ۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ای سی سی نے سپیکٹرم ایڈوائزی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دےدی۔ حکومت عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

آئی ٹی کی وفاقی وزیر شزافاطمہ نے کہا کہ 600میگاہرڈزسپیکٹرم کی آکشن کرنے جارہے ہیں۔ جلد پاکستان میں فائیوجی متعارف ہوجائے گا۔ آئندہ چارسے چھ ماہ میں صارفین کو بہتر انٹرنیٹ کوالٹی میسر آ سکے گی۔

وفاقی وزیر شزافاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے۔ سپیکٹرم کی آکشن سے ٹیلی کام کے مزید برینڈ بھی پاکستان میں آئیں گے جبکہ انٹرنیٹ کے میعار کی عالمی ریٹنگ میں بھی پاکستان بہتر درجے پر آ جائے گا۔