اسلام آباد:(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی صدارت میں ہوا، جس میں بیرونِ ملک پاکستان کے سفارتی مشنز سے متعلق اہم پالیسی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے بیرونِ ملک سفارتی مشنز کے لیے کرائے کی عمارات کے بجائے اپنی ملکیت کی عمارات حاصل کرنے، اخراجات میں کمی اور انتظامی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔
کمیٹی نے معاشی سفارتکاری کے کردار کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور سفارتی مشنز کو زمینی حقائق کے مطابق معقول بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔









