برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ہیں۔ جریدے نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیر جہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق فیلڈمارشل عاصم منیرکثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں، بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کیلئے نیا لیکن مشکل دورکھول دیاہے،مڈل پاورزکیلئےیہ پیشرفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کےکامیاب ترین ملٹی الائنرزمیں شامل ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےبہترین ہم آہنگی کااعزاز بھی فیلڈمارشل عاصم منیرکو جاتا ہے،ٹرمپ کے ساتھ بر وقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی قیادت واشنگٹن،بیجنگ،ریاض،تہران کےدرمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی،پاکستان کی سفارتی کامیابی نےبھارت کومایوس کیا،بھارت کے لیےدرمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا،ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نہیں ہو سکا،سفارتی ناکامی کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا فنانشل ٹائمز سمیت سب ہماری خارجہ پالیسی کی تعریف کررہےہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں استحکام کیلئےکردار ادا کیاہے،فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی ملی اسے بھی فیلڈ مارشل نے لیڈ کیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہاخطے کےممالک کےساتھ فیلڈ مارشل نے مزید معاہدے کیے،فیلڈ مارشل نے 7، 8 ارب ڈالر کے معاہدے کیےجو جلد سامنے آئیں گے،ہمسایہ ممالک کےساتھ ایکسپورٹ کے مزید معاہدے ہو رہے ہیں،سب سے بڑی کامیابی سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ ہے،دفاعی معاہدے کا کریڈٹ بھی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو جاتا ہے،ملک میں معاشی اصلاحات نظر آرہی ہیں۔
انہوں نےکہا گزشتہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہمارا ملکی اعتماد نچلی سطح پر تھا،فیلڈ مارشل نے ملکی اعتماد کی بحالی میں اہم ترین کردار ادا کیا،بانی پی ٹی آئی نے امریکا سمیت دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے۔









