بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ اجلاس، آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 میں توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ کی جانب سے آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ دوہزارپچیس میں توسیع کر دی گئی، تیسرے فریق کی جانب سے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت ، پیپرا آرڈیننس دو ہزار دو میں ترامیم اور بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کی منظوری دے دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کا مقصد دوا سازی اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے ۔ پیپرا آرڈیننس میں ترامیم میں ترامیم سے پبلک ٹینڈرنگ اور پروکورمنٹ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی بھی منظوری دیدی ۔ اس کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو شفاف اور محفوظ نظام کے تحت ویزے کے حصول آسان بنانا ہے ۔ کابینہ کی جانب سےنیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام اباد کے بل کی تنسیخ کی بھی منظوری ۔ قومی اسمبلی میں نجی ممبرز بلز اور قانون سازی میں مؤثر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے سابقہ اجلاسوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اٹھارہ دسمبرکے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔