بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب پراپرٹی آرڈیننس معطلی سے ہمارا کوئی نقصان ہوا،مریم نواز کا ردعمل

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کی معطلی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہا شہادت پرمبنی قانون تیارکیا گیا،دہائیوں کےستائےلاکھوں اہل پنجاب کےنسلوں چلنے والے زمین کے مقدمات کو پہلی بار نوے دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےاپنےبیان میں کہاہم نےدہائیوں کے ستائے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کاقانون بنایا،عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے یہ قانون بنایاتاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے۔

وزیراعلی نےکہااس قانون سےپہلی بارعوام کواپنی قانونی زمین اورجائیدادکےتحفظ کی طاقت ملی،شہادت پرمبنی قانون تیارکیاگیا،عدالتی فیصلہ اعلی عدلیہ کےطےکردہ مسلمہ اصولوں کےمطابق نہیں،اس قانون کی معطلی سےقبضہ مافیاکوفائدہ ملےگا،عوام اسےقبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا یہ قانون مظلوم عوام کوتحفظ دیتاہے،انتظامی اورقانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا،زمینوں کےمقدمات میں دہائیوں سٹےآرڈرچلتے ہیں، یہ قانون مریم نواز کےفائدےکےلئےتھانہ اس کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان ہوا۔

البتہ قبضہ اورلینڈمافیاکےستائےعوام کاضروربڑا نقصان ہوا،قانون سازی کرناصوبائی اسمبلی کاآئینی حق ہے، جس سے اسے روکا نہیں جاسکتا،انصاف ملنےسےغریب اورمظلوم کی بندھ جانےوالی آس ٹوٹ جائےگی۔