بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر 12 سال کی پابندی، 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر جرمانہ

چین (ویب ڈیسک) ٹینس کھلاڑی پینگ رین لانگ پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں 12 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کے ساتھ کھلاڑی پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 25 سالہ کھلاڑی نے نچلی سطح کے ایونٹ میں اپنے پانچ میچز فکس کرنے کا اعتراف کیا۔

کھلاڑی نے 11 مزید میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو پیشکش کرنے کا بھی اعتراف کیا جن میں سے چھ فکس تھے۔