بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر پلوشہ خان کی آن لائن کردار کشی پراین سی سی آئی اے کو درخواست

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری فرائض کے دوران ٹارگٹڈ آن لائن حملے کیے گیے اور منظم مہم چلائی گئی، این سی سی آئی اے کو درخواست

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے آن لائن کردار کشی کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں درخواست دائر کردی۔

سینیٹر پلوشہ زئی خان نے اپنی کردار کشی کے خلاف منظم آن لائن مہم پر نینشل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو کمپلین جمع کروادی۔

درخواست میں انہوں نے پیکا ایکٹ کے تحت کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔ پلوشہ زئی خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور ہتک آمیز مواد پھیلایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیکس اور دیگر ویڈیوز کے ذریعے پلوشہ خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم، صنفی زبان اور دھمکیوں کا استعمال کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور بوٹ نیٹ ورکس کے ذریعے مہم کو بڑھایا گیا جبکہ مخصوص ہیش ٹیگز کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مواد ٹرینڈ کروایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر کے سرکاری فرائض کے دوران ٹارگٹڈ آن لائن حملے کیے گیے ہیں۔